4 مئی 2011
وقت اشاعت: 22:15
انیل کپور ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈاداکار انیل کپور کی چاندی ہوگئی۔مشن امپاسبل ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی کہ ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔
فلم سلم ڈاگ ملینیئر اداکار انیل کپور کے لئے خوش قسمتی کی چابی ثابت ہوئی جس میں مختصر کردار ادا کرکے انیل کپور ہالی ووڈ کی نظروں میں آگئے۔اور پھر مشن امپاسبل گھوسٹ پروٹوکول میں ٹام کروز کے ساتھ اداکاری کا موقع ملا۔اب انیل کپور کی جیب میں ایک اور ہالی ووڈ فلم کا سکہ آگیا۔یہ فلم تین حصوں میں دکھائی جائے گی۔جس میں تیسرے پارٹ میں انیل کپور ایکشن ہیرو بنیں گے۔