تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:34

البم کی تشہیر کیلیے ہنگامہ خیزدورہ کروں گی،بریٹنی اسپئیر

اے آر وائی - لاس اینجلس: مشہور امریکی گلوکارہ بریٹنی اسپئیرز اپنے نئے البم کی تشہیر کے لیے دو ماہ طویل ہنگامہ خیز دورہ کریں گی۔

بریٹنی اسپئیرز طویل عرصے بعد اپنے نئے البم فیم فاٹیل کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں واپس آئی ہیں۔ گلوکارہ اپنے نئے البم کی تشہیر کے لیے سولہ جون سے تیرہ اگست تک شمالی امریکا کا ہنگامہ خیز دورہ کریں گی۔



انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس دورے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا نیا البم خاص طور پر خواتین مداحوں کے لیے ہے۔ بریٹنی اسپئیر کا نیا البم بل بورڈ چارٹ کے دو سو سرفہرست البمز میں پانچویں نمبر پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.