تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:31

بالی ووڈ کے معروف موسیقارنوشاد کی پانچویں برسی

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کی کئی فلموں میں جان ڈالنے والے موسیقار نوشاد کوہم سےبچھڑےپانچ برس بیت گئے ۔ ستر برس تک موسیقی کے تاروں کو چھیڑنے والے موسیقار نوشاد علی نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ہارمونیم کی مرمت سے کیا۔ دن رات سازوں کے ساتھ رہنے سے انہیں راگ اور ساز سے دلچپسپی ہوگئی۔ اور ساز کی تار وں کی مرمت کرتے کرتے موسیقی کے اسرارو رموز سیکھ لئے۔



نوشاد نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز انیس سو چالیس میں کیا۔موسیقار نوشاد نےدل لگی،دلاری، مغل اعظم، انداز، آن، امر، داستان، جیسی فلموں کی دل کو چھو لینے والی موسیقی ترتیب دی۔۔ان کی انہی تخلیق پرانہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور سنگیت اکیڈمی ایوارڈ مل چکا تھا۔ حکومت نے انہیں پدم بھوشن کے خطاب سے بھی نوازا۔نوشاد کے لیے منزل کی تلاش کبھی ختم نہیں ہوئی اور کتنی ہی منزلیں ان کے راستے میں آتی جاتی رہیں۔ یہاں تک کہ پانچ مئی دوہزارچھ کو ان کا سفر ختم ہو گیا اور موسیقی کا یہ روشن باب بند ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.