تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:59

کترینہ کیف نے بار بی ڈال کی نئی تھیم لانچ کر دی

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ میں باربی ڈال کے نام سےجانی جانے والی کترینہ کیف نے باربی ڈال کی نئی تھیم لانچ کر دی۔کترینہ کا کہنا ہے کہ اس گڑیا کے ذریعے نوجوان بچیوں کے دلوں میں ایک نئی امنگ جگانا ایک بہت ہی منفرد احساس ہے۔



ممبئی میں بچوں کے ہمراہ کترینہ نے ایک نئی بار بی ڈال لانچ کی جس کی تھیم تھی آئی وانٹ ٹو بی این ایکٹرییس۔ کترینہ نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ان کا ایک خاص لگاؤ ہے اور وہ اس لگاؤ کو قائم رکھنا چاہتی ہیں۔ کترینہ کا کہنا تھا کہ بار بی ڈال کی لانچ مہم کے ذریعے وہ بے شمار بچیوں کے خوابوں کے ساتھ جڑ چکی ہیں۔ کترینہ نے بچیوں کو بار بی ڈال کا تحفہ بھی دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.