5 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:21
کنگ خان بن گئے موسیقار اور گیت نگار
اے آر وائی - ممبئی : شاہ رخ خان کی اداکاری کا تو زمانہ معترف ہے لیکن اب وہ بن گئے ہیں موسیقار اور گیت نگار۔ فلم جوش کے گانے اپن بولا تو میری لیلہ میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے بعد کنگ خان نے اپنی ہوم پروڈکشن فلم آل ویز کبھی کبھی میں ایک گانے کے بول بھی خود لکھے ہیں اور موسیقی بھی ترتیب دی ہے۔
صرف یہی نہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ کا لکھا ہوا گیت آئٹم سانگ ہے اور وہ اس میں خود پرفارم کریں گے۔ واہ شارخ! لگتا ہے اداکاری کے بعد میوزک کی فیلڈ میں بھی آپ کو مات دینا مشکل ہوگا۔