5 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:58
ہالی ووڈ کی لیجینڈاداکارہ صوفیا لورین کے لئے خصوصی اعزاز
اے آر وائی - کیلیفورنیا : ہالی ووڈ کی لیجینڈاداکارہ صوفیا لورین کو فلمی دنیا کے لئے خدمات انجام دینے پر خصوصی اعزازسے نوازاگیا۔
کیلیفورنیا میں ہالی ووڈ کی لیجینڈاداکارہ صوفیا لورین نے چھ دہائیوں تک ہالی ووڈ پر راج کیا ۔انہیں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ہالی ووڈ کی جانب سے صوفیا کو دیئے جانے والے اعزاز کی تقریب میں صوفیا کے کئی دوست اور ہالی ووڈکے نامور اداکاروں نے بھی ریڈ کارپٹ میں شرکت کی۔