5 مئی 2011
وقت اشاعت: 19:7
چھوٹے نواب سیف علی خان کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے
اے آر وائی - ممبئی : فلمی ہیروئنز کے بعد آخر کار بالی ووڈ کے ہیروز کو بھی کینز فلم فیسٹیول میں نمائندگی کا موقع ملا۔بالی ووڈ چھوٹے نواب سیف علی خان کینز فلم فیسٹیول میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔
اب تک تو ایشوریا رائے، ملیکہ شراوت، فریڈہ پنٹو اور دیگر اداکارائوں نے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کی ۔لیکن اب کی بار یہ قرعہ نکلا سیف علی خان کے نام ۔چھوٹے نواب فلم فیسٹیول میں جانے کے لئے بے حد بے چین اور پرجوش ہیں ۔انھوں نے اپنی گرل فرینڈ کرینہ کپور سے فیسٹیول میں جانے کے لئے لباس منتخب کرنے کا مشورہ دیا ۔جس پر کرینہ نے سیف کو مکمل گیٹ اپ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔۔کرینہ کا یہ مشورہ سیف کو آیابے حد پسند اور انھوں نے اپنالُک اپ چینج کرنے کی ٹھان لی۔