6 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:55
کترینہ کیف مدھوبالا کو خراجِ تحسین پیش کریں گی
اے آر وائی - ممبئی : کترینہ کیف کے لٹکے اور جھٹکے تو بالی ووڈ مشہور ہیں ہی۔ مگر اب بالی ووڈ بار بی ڈال خراجِ تحسین پیش کریں گی ماضی میں بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ مدھو بالا کو۔
یہ خراجِ تحسین کترینہ کیف دیں کی مدھو بالا کو اپنے آنی والی فلم میرے براد کی دلھن میں۔ سین کچھ اس طرح سے فلمایا گیا ہے کہ کترینہ کیف بھنگ پی لیتی ہیں اور روڈ پر چلتے چلتے ان کی نظر پڑھتی ہے دھابے پر لگے ماضی کا اداکارہ مدھو بالا کے ایک پوسٹر پر۔ بس پھر کیا۔ کترینہ گانا گائیں گی اور رقص کر کے مدھو بالا کو خراجِ تحسین پیش کریں گی۔ ویسے کہنا پڑےگا کترینہ۔۔۔ شیلا سے لے کر مدھو بالا۔۔۔ بہت منفرد چوائس ہے آپ کی۔