6 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:49
کیلیفورنیا:ٹام کروز کے لئے انسانیت کی خدمت پر ایوارڈ
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈ کے چاکلیٹ ہیرو ٹام کروز کو کیلیفورنیا میں ہیومینٹیرین ایوارڈسے نوازاگیا۔ٹام کروزاپنی وجاہت اور اداکاری کی وجہ سے تو بےحد مشہور ہیں ہی ساتھ ساتھ انکا ہمدردانہ رویہ بھی ان کے مداحوں میں مقبول ہے۔ ٹام کروزکو گزشتہ دس سالوں سے انسانیت کی خدمت اور جنگوں کے اثرات کے بارے میں آگہی دینے کے لئے سپورٹ کرنے پر خصوصی ایوارڈسے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ کیلیفورنیا کے میوزیم آف ٹولیرینس کی جانب سے دیا گیا۔