تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:57

بھاری بھرکم فرح خان کا انڈسٹری کی ہیروئنوں پر ستم

اے آر وائی - ممبئی : پاکستانی فلموں میں انجمن اور مسرت شاہین کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ فلموں کی ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان اب سنجے لیلا بھنسالی کی فلم مٰں بطور ہیروئن جلوہ گر ہوں گی۔



اب جائیں تو کہاں جائیں۔ ایک طرف تو فرح کا موٹاپا اور دوسری طرف ان کا بات کرنے کا اسٹائل۔ یعنی کہ ان کی ہندی اتنی صاف نہیں ہے۔ فلم کی کہانی سنجے نے خود لکھی ہے اور یہ ایک پارسی جوڑے کے بارے میں مزاحیہ فلم ہے۔ سنجے کا کہنا ہے کہ چونکہ فرح خود بھی پارسی ہیں اس لیے وہ کردار کے لیے بہت موزوں ہیں۔



شیریں فرہاد میں فرح کے ساتھ ان کے مدمقابل منا بھائی ایم بی بی ایس سے شہرت پانے والے بومن ایرانی ہوں گے۔ویسے سنجے لیلا بھنسالی کو ایک بات سمجھانے کی ضرورت ہے۔ اگر فرح خان ہیروئن بن سکتی ہیں تو انڈسٹری میں دوسری سلم اور اسمارٹ لڑکیوں کا کیا قصور۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.