6 مئی 2011
وقت اشاعت: 19:4
سلمان خان این جی او کو آگے بڑھانے کا موقع جانے نہیں دیتے
اے آر وائی - ممبئی : کون کہتا ہےکہ وقت انسان کو سکھاتا نہیں ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ۔ سلمان اب ہر اس فنکشن میں جانے سے انکار کر دیتے ہیں جہاں انھیں ان کی این جی او کو پروموٹ کرنے کی اجازت نہ ہو۔
سلمان میں یہ تبدیلی ان کی فلموں کا اثر ہے یا پھر ماضی کے تلخ تجربات۔ وہ جس تقریب میں شرکت کرتے ہیں یا جس سے بھی ملتے ہیں اپنی این جی او کا ذکر ضرور کرتے ہیں۔ اور صرف یہی نہیں۔ فلموں کے علاوہ دیگر ذرائع سے جو بھی آمدنی حاصل ہوتی ہے وہ اپنی این جی او کو عطیہ کر دیتے ہیں۔
سلمان کی اسٹار ویلیو کو دیکھتے ہوئے آرگنائزز ان کی بات ٹال نہیں سکتے۔ آخر کار یہ ہے بھی تو ایک اچھے مقصد کے لیے۔ واقعی سلو بھائی! وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ نے کافی کچھ سیکھا ہے۔