7 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:10
میکسیکو:گینگسٹرز کو ہیرو بنانے والے گانوں پر پابندی
اے آر وائی - میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ایک ریاست نے انڈر ورلڈ کے گیگسٹرز کو ہیرو بناکر پیش کرنے والے گانوں پر پابندی لگادی ہے۔ ان گانوں کو ریڈیو اور ٹی وی پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ لائیو شوز میں بھی ان گانوں پر پا بندی ہے۔
ان گانوں پر پابندی کے بل میں کہا گیا ہے کہ ان کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت کا شکار نوجوانوں میں بے راہ روی پیدا ہوتی ہے اور وہ ان انڈر ورلڈ میں شامل ہوتے ہیں۔