7 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:48
اے آر وائی ڈیجیٹل: دوخوبصورت سیریل روگ اور قربت پیش کرے گا
اے آر وائی - کراچی ( م ش خ ) اے آر وائی ڈیجیٹل اپنے چاہنے والے ناظرین کے لئے دو خوبصورت سیریل قربت اور روگ دیکھائے گا ، ان دونوں سیریل میں ٹی وی کی سینئر آرٹسٹوں نے اپنے فن کا جادو جگایا ہے ۔ ڈرامہ سیریل روگ کہانی ہے ایک ایسے خاندان کی جو ہمیشہ دکھوں کا سامنا کرتا ہے اور ہر دکھ ہر فرد کا تعاقب کرتا ہے ۔
سیریل کو تحریر کیا ہے فائزہ افتخار نے جبکہ ہدایت بابر جاوید کی ہیں ۔ ڈرامہ سیریل کے فنکاروں میں آصف رضا میر ، شگفتہ اعجاز ، فیصل قریشی ، محب مرزا نبیل اقبال، سارہ عمیر، یامینہ پیرزادہ، قیصر نقوی، سیمی پاشا،نبی اسلم، صنم خان اور امبر ارشد قابل ذکر ہیں ۔ سیریل روگ ہر ہفتے کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل سے دکھائی جائے گی ۔
سیریل قریبت کے ہدایت کارفاروق رند جبکہ اسے تحریر کیا ہے فزا جعفری نے ۔ یہ کہانی ہے محمود مرزاکی جنہوں نے صرف اور صرف کام کو اہمیت دی اور انہیں چھ سوتیلی بہنیں ورثے میں ملیں ، خود کشی اس خاندان کی چاہت بھری کہانی ہے ۔ کیا محمود مرزا بھی خود کشی کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں اس کا جواب تو قربت دیکھنے کے بعد ہی ملے گا ۔
سیریل قربت ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھائی جائے گی اس کے فنکاروں میں قاضی واجد ، بدر خلیل، سکینہ سموں ، ریحان شیخ ، ناہید شبیر ، بینش چوہان ، اسفر رحمان ، حسن احمد، نیلم، احسن بلاج اور نوشابہ شامل ہیں ۔