7 مئی 2011
وقت اشاعت: 16:1
ایکتا کپور کی فلم راگنی ایم ایم ایس کی تشہیر ی مہم
اے آر وائی - ممبئی : بھارت میں ایکتا کپور کی آنے والی ہارر فلم راگنی ایم ایم ایس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ ممبئی میں شروع کردی گئی اس فلم کی تشہیری مہم جس میں شامل تھے فلم کے ہیرو راج کمار یادیو اور ہیروئن کائناز موتی والا۔
راگنی ایم ایم ایس ایک ہارر فلم ہے جو ممبئی میں ہوئے حقیقی واقعات اور حالات پر مبنی ہے۔ فلم کے ہیرو راج کمار کا کہنا تھا کہ یہ انڈین سینما میں اپنی طرز کی منفرد ہارر فلم ہو گی۔
فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے جو ایک گھر میں چھٹیاں منانے آتا ہے۔ مگر اس حقیقت سے ناآشنا کہ گھر میں خفیہ کیمرے لگے ہوئے ہیں جو ان کی ہرحرکت کو ریکارڈ کر ر ہے ہیں۔ راگنی ایم ایم ایس تیرہ مئی کو ریلیز کی جائے گی۔