تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 16:6

میری اور اوباما کی زندگی ایک جیسی ہے، ملیکہ شراوت

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈآئٹم گرل ملیکہ شراوت نے صرف دوبار امریکی صدراوباما سے کیا ملاقات کرلی ۔اوباما کی برابری ہی کرنے لگ گئیں .ملیکہ شراوت کو آئٹم گرل سے اداکارہ بنے زیادہ عرصہ نہیں ہوا پر وہ خود کو بالی ووڈ کی کامیاب ہیروئن سمجھتی ہیں۔



قسمت نے بھی ان کاساتھ دیا اور انہیں اوباماسے ملوادیا۔۔ بس پھر کیا تھا ملیکہ کے تو پر لگ گئے اور وہ اڑنے لگیں آسمانوں میں اور تو اور ملیکہ نے اتنی اونچی اڑان بھری کہ اپنا اور اوباما کی زندگیوں کا موازنہ کرتے ہوئے خود کو اوباما کے برابر کردیا۔



ملیکہ کا کہنا ہے کہ ان کی اور اوباما کی زندگی ایک جیسی ہے ۔جب وہ فلمی دنیا میں آئیں تو انکا کوئی بھی گاڈفادر نہیں تھا اسی طرح اوباما جی بھی سیاسی دنیا میں تنہا تھے اور ملیکہ شروات کی طرح اپنی محنت سے آگے بڑھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.