تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:5

گلوکاری کاعالمی مقابلہ:یوروژن 2011 فائنل کی تیاریاں عروج پر

اے آر وائی - ڈسلڈورف: جرمنی میں یورو وژن دو ہزار گیارہ کے فائنل کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ مقابلے میں شرکت کے لیے تمام تینتالیس ممالک کے گلوکار اور سازینے جرمنی کے شہر ڈسلڈورف پہنچ گئے ہیں۔



یورو وژن دو ہزار گیارہ کا گرینڈ فائنل چودہ مئی کو ڈیوسلڈورف میں ہوگا۔ اس سے پہلے دس مئی کو مقابلے کا پہلا سیمی فائنل جبکہ بارہ مئی کو دوسرا ہو گا۔ گرینڈ فائنل کے لیے خوبصورت اور جدید ترین آڈیٹوریم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ڈسلڈورف کے میئر نے مقابلے میں شرکت کیلیے جرمنی پہنچنے والے وفود کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ تقریب کا اہتمام کیا۔



اس موقع پر شریک ممالک کے وفود اپنے ملکوں کے جھنڈوں کے ساتھ موجود تھے۔ شرکا نے سیمی فائنل میں فتح حاصل کرکے فائنل میں پہنچنے کے لیے ریہرسل شروع کردی ہے۔ جرمنی دو ہزار دس کے یورو وژن کا فاتح قرار پایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.