8 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:50
خطرات سے بھرے سفر کا آغاز، ڈزنی لینڈ سے شروع
اے آر وائی - کیلیفورنیا : سمندری خطرات سے بھرے واقعات سے بھرپور فلم پائریٹس آف کیریبین کا ڈزنی لینڈ میں پریمیئر ہوا جس میں مداحوں نے قذاقوں کا لباس پہن کر پریمیئر میں شرکت کی ۔
تھرل اور ایڈونچر لئے کیریبین کے سمندری قزاق ایک دفعہ پھر سینما اسکرینز پر جلوہ گر ہیں کیلیفورنیا میں پائریٹس آف دی کیریبین کے چوتھے ایڈیشن کا پرئمیر ہوا۔
ڈزنی لینڈ میں پائریٹس آف دی کیریبین آن اسٹرینجر ٹائڈز کے بلیک کارپٹ میں جونی ڈیپ اور پینیلوپ کروز کے مداحوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، قزاقوں کے لباس پہنے یہ مداح اپنے ہیرو جیک اسپیرو کے نئے سفر میں ساتھ جانے کے لئے تیار ہیں ۔