تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:19

شکیرا کا شاہ رخ کو انکار لیکن اوروں سے اقرار

اے آر وائی - ممبئی : واکاواکاکولمبین گلوکارا کا شاہ رخ کی فلم میں گانا گانے کے لئے باالکل وقت نہیں تاہم ایک اور بھارتی فلموں میں انہوںنے گانا گانے کی حامی بھر لی جس کے بعد فلمی حلقے اس معاملے کی کھوج میں مصروف ہیں کہ شکریرا کا شاہ رخ کو انکار اور اوروں کا اقرار کی اصل وجہ کیا ہے ۔



بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو اکثر شکیرا کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے ہیں اور دوسری جانب سے بھی بھر پور دوستی اور خلوص بھرے پیغامات اکثر میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں تاہم ان کی دوستی کا بانڈھا اس وقت پھوٹ گیا جب شاہ رخ نے شکیرا کو ایک فلم میں گانے کی پیشکش کی لیکن اس نے وقت کی کمی کا بہانہ بنا کر گانا ریکارڈ کروانے سے صاف انکار کر دیا ۔



اب خبر یہ ہے کہ شکیرا بالی ووڈ کے نامور موسیقار سلیم اور سلیمان کی پیشکش پر ان کیلئے فلم آذان کا گانا گائیں گی جس کے بعد فلمی حلقے اس بات کھوج لگانے میں مصروف ہو گئے ہیں کہ شکیرا کی شاہ رخ خان کو انکار اور دوسروں سے اقرار کی کیا وجہ ہے ؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.