9 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:13
سلمان خان کا ہر انداز نرالا ، تھری ڈی فلم میں ہیرو بنیں گے
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈپلے بوائے سلمان خان کا ہے سب سے الگ انداز۔۔سپر ہیرو بننے کے بجائے جنگل کے بارے میں تھری ڈی فلم بنائیں گے۔ سلمان خان کی ہر بات ہی نرالی ہے۔ کہاں تو یہ صاحب ایک فلم میں روبوٹ بننے کو تیارنہیں تھے اوراب جنگل پر بنائی جانے والی تھری ڈی فلم میں ہیرو کا کرداراداکریں گے۔
جب سلمان کےبارے میں یہ خبر پھیلی کہ وہ جنگل پر بنائی جانے والی فلم میں ٹارزن کا کرداراداکریں گے تووہ فورا بھڑک اٹھے اور جواب دیا کہ ہر کوئی سپر ہیرو بننے کی کوشش کررہاہے تو انھوں نے سوچا کہ کچھ الگ کرنا چاہیئے اور ضروری نہیں کہ جنگل پر بننے والی فلم میں وہ ٹارزن ہی بنیں ۔