9 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:33
گیسیل بنچن دنیا کی سب سے زیادہ آمدنی کرنے والی ماڈل
اے آر وائی - لاس اینجلس : امریکی ماڈل گیسیل بنچن کو دنیا کی سب سے زیادہ آمدنی کرنے والی ماڈل قرار دے دیا گیا۔ ایک امریکی ادارے فوربز کے مطابق امریکی نامور ماڈل جیسیل کو گزشتہ سات سالوں میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی ماڈل قرار دیا گیا ہے۔
ماڈل جیسیل سال دوہزارچار میں بیس ملین جبکہ دوہزار گیارہ میں پینتالیس ملین ڈالر حاصل کرکے گزشتہ سات سالوں میں آمدنی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔۔۔حیرت انگیز طور پر جیسیل کے مقابلے میں کیٹ موز اور ایڈریانا ان سے پچاس فیصد کم یعنی بیس ملین ڈالر سالانہ کماتی ہیں۔