9 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:53
ممبئی فیشن شو، ننھے منے ماڈلز کی کیٹ واک
اے آر وائی - ممبئی : ممبئی میں ہوا موسم گرما کے ملبوسات کافیشن شو،نت نئےانداز میں ماڈلز جلوہ گر ہوئے ہی ان کے ساتھ ننھے منے ماڈلز بھی کیٹ واک کرتے نظرآئے۔
بھارت کے فیشن کے حوالے سے معروف شہر ممبئی میں ہونے والے اس فیشن شو کا مقصد نوجوان ڈیزائنرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا تھا۔ نمائش میں شریک ڈیزائنر شائنہ کا کہنا ہے اس فیشن شو سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔