تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:57

صدف رمیز کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں معروف ڈیزائیز صدف رمیز کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش گئی جس میں رنگوں کا خوبصورتی کے ساتھ استعمال کیا گیا۔ نجی ہوٹل میں ہونے والے اس فیشن شو کے دیگر ڈیزائینرز میں ارسلان یاسر اور شان شامل ہیں۔



ٹوڈے رینبو کے نام سے ہونے والے اس فیشن شو میں خواتین اور مردوں کے لیے ملبوسات پیش کیے گئے تھے جن میں رنگوں کے ساتھ ڈیزائینز پر بھی خصوصی توجہ دی گئی تھی ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ فیشن شو کا مقصد عالمی سطح پر خریدار کو متوجہ کرنا اور فیشن انڈسٹری پروان چڑھانا ہے ۔نمائش میں پاکستانی ثقافت کے ساتھ مغرب اور مشرق کے حسین امتزاج کے حامل ملبوسات شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.