9 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:59
جرمنی کا مقابلہ موسیقی مقابلہ حسن میں تبدیل
اے آر وائی - برلن : جرمنی میں ہونے والے مقابلہ موسیقی میں لڑکیوں کے حسن کو دیکھ کر اب لڑکوں نے اپنے ہیئر اسٹائل سے مقابلہ جیتنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ جرمنی کے مقابلہ موسیقی میں دلچسپ صورتحال اختیار کرلی ہے جس میں پہلے تو لڑکیوں نے گلوکاری سے زیادہ اپنی خوبصورتی سے مداحوں کا دل جیتنے کی کوشش کی اور یہ کوشش کامیاب بھی رہی۔
لڑکیوں کو زیادہ ووٹ ملتے دیکھ کر دوسرے سیمی فائنل سے پہلے لڑکے بھی میدان میں آگئے اور انھوں نے منفرد ہیئر اسٹائل سے مداحوں کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ لڑکوں کو یہ طریقہ اختیار کرنے سے لڑکیوں سے زیادہ ووٹ ملتے ہیں یا نہیں۔