10 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:23
سلمان خان بدل گئے شیر خان میں
اے آر وائی - ممبئی : فلم راون میں شاہ رخ خان کے کوسٹیوم کے چرچے سن کر سلمان خان کو بھی آگیا جوش۔ سلمان نے بھی بچوں کے لئے سوکروڑ کے بجٹ سے فلم بنانے کا اعلان کردیا۔
سلمان خان نے سوچا کہ لڑکیوں کو تو امپریس کرکے فائدہ نہ ہوا اب ایسی فلم بنائی جائے جس سے بچے بھی خوش اور ایڈونچر کے شوقین نوجوان بھی پرجوش ہوجائیں۔اس لئے اب سلمان پلے بوائے بننے کے بجائے اب بن گئے ہیں شیرخان ۔ سلمان خان نے جنگل پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کرداراداکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔