10 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:26
چونتیس لڑکیوں کو گود لینے والی پریٹی زنٹا خود ایڈاپٹ ہوگئیں
اے آر وائی - ممبئی : چونتیس لڑکیوں کو گود لینے والی پریٹی زنٹا آج خود ایڈاپٹ ہوگئیں۔ بھولی بھالی دکھنے والی چونتیس سالہ پریٹی زنٹا جب اپنی آدھی عمر گزار چکیں تو انہیں ایک باپ مل گیا۔ حیران مت ہوں یہ وہی پریٹی زنٹا ہیں جنھوں نے گزشتہ برس پہلے چونتیس بے سہارا لڑکیوں کو گود لیا تھا آج ایک صاحب نے ان کےوالد ہونے کا دعویٰ کردیا۔ اور تو اور وہ اپنی پوری جائیداد بھی پریٹی کے نام وصیت کرنے کا لالچ بھی دے رہا ہے۔
شندارامروہی جو بھارت کے ماضی کے فلمساز کمل امروہی کے بیٹے ہیں انھوں نے پریٹی کو بیٹی تو بنا لیا ساتھ ساتھ وہ اپنی بائیو گرافی بھی لکھنےکاسوچ رہے ہیں جس میں پریٹی زنٹا کو بیٹی بنانے کے دعوے کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔پریٹی زنٹا جو اس وقت بالی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ ہیں انہیں چونتیس سال کی عمر میں ایڈاپٹ کرنے سے شندار امروہی کو بھلا کیا فائدہ ہوگا یہ کوئی انہی سے پوچھے۔