10 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:49
فاسٹ فائیو سال کی پہلی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی وڈ میں پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی فلم’فاسٹ فائیو‘ نے باکس آفس پر ایسے قدم جمائے کہ پرانی کک آوٹ ہو گئیں ۔ فاسٹ اینڈ فیورس کاسیکوئیل’فاسٹ فائیو‘نے اوپننگ ویک اینڈ پرہی امیدوں سے زیادہ 86.2 ملین ڈالر کمالیے اورسال 2011 میں سب سے زیادہ کمانے والے پہلی مووی بن گئی۔
اس ہفتے ریلیز ہورہی ہیں تھرلر تھری ڈی مووی’تھور‘جس کی امید کی جارہی ہے کہ پہلے ہفتے میں60 سے 70 ملین ڈالر بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔لیکن رواں ہفتے میں ریلیز ہونے والی’سم تھنگ بوروڈ‘اور ’جمپنگ دا بروم‘بھی لائن میں کھڑی ہیں ،،دونوں رومینٹک کامیڈیز فلمیں ریلیز کے بعد سے 11، 11 ملین ڈالر حاصل کر چکی ہیں۔