10 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:31
آرنلڈ شوارزینیگر نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا
اے آر وائی - لاس اینجلس: زندگی کے پچیس سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزینیگر نے اپنی اہلیہ سے علیحیدگی کا فیصلہ کر لیا۔
آرنلڈ اور ان کی اہلیہ ماریہ شرائیور کا کہنا ہے کہ علحیدگی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔ جوڑے نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اب وہ علیحدہ ہو کر اپنے چار بچوں کی پرورش جاری رکھیں گے۔ مگر اعلامیے میں طلاق کا ذکر نہیں کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں علحیدگی کی زندگی گزار رہے ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ ان کا اگلا قدم کیا ہونا چاہیے۔