10 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:42
کترینہ کیف فلم کے پریمیئر کے لئے پاکستان آئیں گی
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف اپنی فلم میرے برادر کی دلہن کے پریمیئر کے لئے پاکستان آئیں گی۔ بالی ووڈفلم میرے برادر کی دلہن میں کترینہ کیف پاکستانی گلوکارو اداکار علی ظفر کی بیوی اور عمران خان علی ظفر کے بھائی بنے ہیں۔
عمران خان کو ہوجاتا ہے اپنی بھابھی سے پیار اور یہ محبت علی ظفر کی زندگی میں بھونچال پیدا کردیتا ہے۔کامیڈی اور دلچسپ صورتحال پر بنائی گئی فلم رواں ماہ ریلیز کی جائے گی۔اس کامیڈی فلم کی ریلیز کا سب سے زیادہ انتظار علی ظفر کو ہے جنھوں نے فلم کا پریمیئر پاکستان میں منعقد کروانے کی کوشش کی ہے۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ اس فلم سے پاکستان اور بھار ت تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں۔پاکستان میں فلم میرے برادر کی دلہن کا پریمیئرپاکستان میں ہوگا لیکن مداحوں کو علی ظفر سے زیادہ فلم میں ان کی نٹ کھٹ بیگم کترینہ کیف کا انتظار ہے۔