10 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:24
انجلینا جولی کو اب ان کے بچے اداکاری پر مشورے دینے لگے
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈگلیمرس گرل انجلینا جولی اداکاری میں دنیا بھر کے شائقین کے دلوں پر راج کررہی ہیں لیکن بچوں کی تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں۔
دنیا بھر میں اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی انجلینا جولی اب اپنے ہی بچوں کی تنقید کا نشانہ بنتی ہیں ۔انجلینا اور بریڈ پٹ اپنے بچوں کو فلم کے سیٹ پر لے جاتے ہیں جہاں ان کی شوٹنگز کے بعد انجلینا کو اب اکثر ہی اپنے بچوں کی باتیں سننی پڑتی ہیں۔
انجلینا کہتی ہیں کہ ان کے بچے ان کی اداکاری دیکھنے کے بعد انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ کبھی اچھی کامیڈی کرتی ہیں تو ایکشن میں مار کھاجاتی ہیں اور اگر ایکشن سین بہترین کرلیا تو بچوں کو انجلینا کی کامیڈی اچھی نہیں لگتی۔