10 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:44
ملیکہ شراوت کنگنا رناوٹ کو ہالی ووڈجانے کے گُر سکھانے لگیں
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈآئٹم گرل ملیکہ شراوت ہالی ووڈ میں خود تو قدم نہیں جما سکیں لیکن کنگنا رناوت کو مشورے ضرور دے رہی ہیں۔
ملیکہ شراوت کو ہالی ووڈ میں گئے جمعہ جمعہ آٹھ نہیں ہوئے کہ وہ ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت کو ہالی ووڈ میں جانے کے لئے ٹپس دینے لگیں۔کنگنا اور ملیکہ نے فلم ڈبل دھمال کی شوٹنگ میں ایک ساتھ کام کیا جس کے بعدملیکہ کو کنگنامیں اپنا عکس دکھائی دیا اور وہ بن گئیں کنگنا کی رہنما۔ملیکہ نے کنگناکی بولڈنس دیکھ کر اسے بھی ہالی ووڈ میں قسمت آزمانے کے لئے کہا جس پر کنگنا کچھ کنفیوژ نظر آرہی ہیں کیونکہ کنگنا کی انگلش میرا سے کسی طور کم نہیں لیکن ملیکہ ہیں کہ انہیں ہالی ووڈ کے گُر سمجھانے پر تلی ہوئی ہیں۔