11 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:48
جنیفر لوپز اپنے نئے البم کی تشہیر کیلئے ورلڈ ٹور کریں گی
اے آر وائی - لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ و گلوکارہ جنیفر لوپز اپنے نئے البم کی تشہیر کیلئے ورلڈ ٹور کریں گی۔ جنیفر نے اس پہلے اس نوعیت کا طویل ورلڈ ٹور کبھی نہیں کیا۔
ان کہنا ہے کہ ماضی میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ دنیا کے کچھ حصوں کے دورے کئے ہیں۔ تاہم یہ ٹور ان کے لئے بہت خوشی کا باعث ہے اور انھیں ایسے مقامات دیکھنے کا موقع ملے کا جہاں جانے کا وہ صرف سوچا کرتی تھیں۔