11 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:17
میوزک فیسٹیول راک ان ریو کی تیاریاں اپنےعروج پر
اے آر وائی - برازیلیہ : برازیل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک فیسٹیول راک ان ریو کی تیاریاں اپنےعروج ہیں۔اور اس پروگرام کے ٹکٹ خریدنے کے لئے لوگوں نے طویل قطاریں لگائی ہوئی ہیں۔
اس فیسٹیول کی عوامی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شدید بارش کے باوجود فیسٹیول سے کئی روز پہلے سے لوگوں نے آڈیٹوریم کے باہر ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ اور وقت گزاری کے لئے لوگوں نے مختلف قسم کے شغل اختیار کئے اور لوگ فارغ وقت میں تاش تک کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔