11 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:13
بھارتی سنگر شان کی سگریٹ نوشی کے خلاف مہم
اے آر وائی - ممبئی: لائف سے پنگا مت لے یار ۔۔۔ یہ کہنا ہے بھارتی گلو کار شان کا جو آج کل سگریٹ نوشی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ بھارتی گلو کار شان نے ممبئی میں نئی میوزک ویڈیو لائف سے پنگا مت لے یار لانچ کر دی ۔ یہ ویڈیو ان کی سگریٹ نوشی اور تمباکو کے استعمال کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے ۔ شان کا کہنا ہے کہ میں نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ سگریٹ پینے سے وہ کول نہیں لگتے بلکہ وہ اپنی زندگی سے کھیل رہے ہوتے ہیں ۔