تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:7

امیتابھ اور عامر کی فلمیں ایک ساتھ ریلیز کے لیے تیار

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کے دو میگا اسٹارز امیتابھ بچن اور عامر خان میں ہو سکتا ہے ٹکراؤ۔ دونوں کی ہوم پروڈکشن فلمیں ایک ہی تاریخ یکم جولائی کو ریلیز ہو رہی ہیں۔ امیتابھ بڈھا ہو گا تیرا باپ میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو بوڑھا ہونے کے باوجود اپنے آپ کو جوان سمجھتا ہے۔ امیتابھ کو اس فلم میں ہےوی موٹر بائیک چلاتے ہوئے دکھایا جائے گا۔



عامر خان کی دہلی بیلی میں ان کے بھانجے عمران خان ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دہلی بیلی تین کنوارے دوستوں کی کہانی ہے جو ایک ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پہلی جولائی کو عامر کی دہلی بیلی نمبر لے جاتی ہے یا پھر امیتابھ کی بڈھا ہو گا تیرا باپ۔ ویسے عامر خان نے اس بار مقابلہ کانٹےدار رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.