11 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:44
رنبیر کپور چلے سلمان خان کے نقشِ قدم پر
اے آر وائی - ممبئی : سلمان خانے کے فیورٹ رنبیر کپور چل پڑے ہیں ان کے نقشِ قدم پر۔ رنبیر بھی اب اپنی فلم کی ایڈٹنگ کے لیے خود دلچسپی لے رہے ہیں۔ رنبیر اپنی آنے والی فلم چلڑ پارٹی میں ایک آئٹم نمبر میں پرفارم کر رہیں ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ رنبیر کسی آئٹم نمبر میں نظر آئیں گے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ رنبیر اس گانے کی ایڈٹنگ خود کرا رہے ہیں۔
رنبیر چاہتے ہیں کہ ان کا آئتم سانگ عوام میں پوری طرح مقبول ہو اور وہ اس کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑ رہے۔ رنبیر نے یہ آئٹ سانگ امر اکبر انتھونی میں اپنے والد رشی کپور کے کردار سے منسوب کر دیا ہے۔ رنبیر ماننا پڑے گا۔ سلو بھائی نے دبنگ میں منی بدنام کی ایڈٹنگ کرائی اور اب آپ بھی ان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔ واقعی شاگرد ہو تو آپ جیسا۔