تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 مئی 2011
وقت اشاعت: 23:39

ایشوریا رائےفلم ہیروئن میں ہیروئن بننے کے لئے تیار

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کی ملکہ حسن ایشوریارائے فلم ہیروئن میں ہیروئن بننے کو تیار ہوگئیں۔ آخر کار ڈائریکٹر بدھر بھنڈارکر کی پریشانی تھوڑی کم ہوئی اور انہیں اپنی فلم ہیروئن کے لئے ہیروئن مل گئیں۔



بالی ووڈ فلم ہیروئن کی کہانی ہالی ووڈ لیجینڈ اداکاراؤں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔لیکن مشکل یہ تھی کہ کرینہ ہو یا پریانکا اسکرپٹ دیکھ کر فلم میں ہیروئن بننے کو تیارنہ تھیں ۔اس مشکل کو آسان کیا بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائے نے ،،جنھوں نے فلم میں مرکزی کرداراداکرنے کی حامی بھرلی ہےلیکن ایش کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ان کے پاس فلم کی شوٹنگ کے لئے وقت کم ہے اس لئے مدھر بھنڈارکر نے دل پر پتھر رکھ کر جولائی تک فلم کی شوٹنگ روکنےکا ارادہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.