12 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:35
فلم مڈنائٹ اِن پیرس سے کینز فلم فیسٹیول کا آغاز
اے آر وائی - پیرس : خوشبووں کے شہر پیرس میں فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کینز فلم فیسٹول کا آغاز ووڈی ایلن کی فلم مڈنائیٹ اِن پیرس سے ہوگیا۔ پیرس میں ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹرووڈی ایلن اپنی فلم مڈ نائٹ ان پیرس کے اداکاروں کے ساتھ کینز فلم فیسٹول پہنچے تو مداحوں کی بڑی تعداد ان کی منتظر تھی۔ ووڈی ایلن اپنے لئے اس جوش و خروش کو دیکھ کر بے انتہا خوش ہوئے۔
ووڈی ایلن کا کہنا ہےکہ کینز فلم فیسٹول سے ان کی فلم کا آغاز ہونا اعزاز کی بات ہے۔ رومینٹک کامیڈی فلم مڈنائٹ اِن پیرس میں ساٹھ کی دہائی سے اکیسویں صدی تک محبت کرنے والوں کا ملاپ انتہائی خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے۔