تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:40

بھارت:فیشن شو میں مشرقی و مغربی ملبوسات کی نمائش

اے آر وائی - اندرا پردیش : بھارتی شہر اندرا پردیش میں مشرقی و مغربی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ اندراپردیش کی مہکتی شام میں سنہری چمکتے دمکتے شرارے اور ساڑھیاں پہنے روایتی عروسی لباس پہنے ماڈلز نے جب ریمپ پر واک کی تو انہیں خوب داد وتحسین ملی لیکن اگلے ہی لمحے اسی ریمپ پر جب یہ ماڈلز مشرقی شرماہٹ چھوڑ کر مغربی لباس میں سامنے آئیں تو ان کے رنگ ڈھنگ ہی الگ ہوگئے۔



اس فیشن شوکی یہ بھی خاص بات تھی کہ اس میں خواتین کی پسند کے ساتھ ساتھ مردوں کے نئے فیشن کو بھی پیش کیا گیا جس نے فیشن شو میں جان ڈال دی۔۔۔ساڑھیوں ، شراروں ، پینٹ شرٹس ، مردانہ کلیکشن کے ساتھ مشرقی و مغربی اندازکے ملبوسات نے ریمپ پر رنگ ہی رنگ بکھیر دیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.