12 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:49
فرانس : کارٹون فلم پس اِن بوٹ کی پروموشن کا منفرد انداز
اے آر وائی - کینز: فرانس میں کارٹون فلم پس اِن بوٹ کی پروموشن کا نیا انداز۔۔ہالی ووڈاداکاراینتونیو اور سلمیٰ ہائیک نےدیوہیکل جوتوں پر کھڑے ہوکر فلم کی پروموشن کی۔
فرانس میں کینز فلم فیسٹول کا آغازہوگیا۔ فیسٹول کے آغاز پر سلمیٰ ہائیک اور اینتونیو نے فرانس کے ساحل پر بڑے سے بوٹس پرکھڑے ہوکر اپنی کارٹون فلم پس ان بوٹ کی پروموشن کی۔
مزاحیہ کارٹون فلم کی کہانی ایک نازک اندام بلی کے گرد گھومتی ہے۔ جسے دیکھ کر کئی بِلّے دل تھام کررہ جاتے ہیں۔ یہ فلم مشھور کارٹون فلم شریک کے کیریکٹر کو دیکھ کر بنائی گئی ہے۔ فلم ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔