تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35

لیڈی ڈیانا کی موت پر بنائی گئی فلم تنازعات کی ذد میں

اے آر وائی - کینز : پیرس کے کینز فلم فیسٹیول میں آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی موت پر بنائی گئی دستاویزی فلم نمائش سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ۔ دستاویزی فلم ۔ ان لافل کلنگ ۔ کے ہدایت کار کیتھ ایلن ہیں جبکہ فلم کے لیے سرمایہ ڈیانا کے ساتھ گاڑی میں ہلاک ہونے والے دودی الفائد کے والد محمد الفائد نے فراہم کیا ہے۔



فیسٹیول کی منتظمین کے مطابق فلم پندرہ مئی کی نمائش پندرہ مئی کو ہونی ہے۔ فلم کی اہمیت اور حساس موضوع کے پیش نظر متعد د حلقوں نے فلم کی نمائش پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ تاہم فلم بنانے والے ادارے کے ترجمان نے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلم پہلے ہی دنیا کے متعدد حصوں میں شائع ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.