تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35

برٹنی سپیئرز مزاحیہ کتاب کا کردار بنیں گی

اے آر وائی - لاس اینجلس: مشہور پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز صرف گانوں کی ویڈیوز تک ہی محدود نہین رہیں گی بلکہ اب ایک کامک بُک کا کردار بھی بن گئیں۔ سپر ہیروز پر تو اب تک کئی کامک بک لکھی گئیں الیکن اب سپر اسٹارز بھی کامک بُک کا کردار بن گئے جن میں سے ایک سپر اسٹار گلوکارہ برٹنی اسپیئرزبھی شامل ہیں۔



برٹنی کوکامک بُک میں شامل کرنے کی وجہ ان کی خوبصورتی اور شہرت ہے جسے دیکھتے ہوئے فیم بک کے مالک کو یقین ہے کہ ان کی کامک بک پاتھوں ہاتھ فروخت ہوگی۔۔فیم سیریز میں ان کےعلاوہ رابرٹ پیٹنسن، لیڈی گاگا اور کرسٹین اسٹیورٹ بھی شامل ہونگےجس میں ان کی فنی زندگی اور ان کےعروج کا احاطہ کیا جائےگا۔ اس سےقبل سارہ پالن، براک اوباما اور ہیلری کلنٹن پر بھی کامک کتابیں شائع کرچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.