تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35

بھارت:فیشن ویک کے دوسرے دن روائیتی ملبوسات کی نمائش

اے آر وائی - حیدرآباد : بھارتی شہر حیدرآباد میں روایتی ملبوسات کی نمائش ہوئی ۔۔ جس میں شیروانی اور دیدہ زیب عروسی ملبوسات نے دھوم مچادی ۔ حیدرآباد میں جاری فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر ہیں جہاں پہلے دن تو مشرقی و مغربی ملبوسات کی نمائش سے خوب رونق رہی۔ تو دوسرے دن بھارتی ڈیزائنرس نے حیدرآبادکی روایتی ساڑھیاں اور شیروانیوں کی نمائش سے خوب داد سمیٹی۔



فیشن شو کی خاص بات ملبوسات کے رنگوں کی شان تھی جس میں شیروانی میں سنہری رنگوں کے ساتھ روایتی انداز کی کڑھائی نے رونق بخشی۔ فیشن ویک میں پچاس سے زائد ڈیزائنرز اپناکلیکشن پیش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.