تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:36

سوناکشی کی فلم فیئر میگزین کی لائونچنگ تقریب میں شرکت

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈکی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا فلم فیئر میگزین کے ہندی ورژن کی لائنچنگ کرنے لگیں۔ ماڈلنگ کے بعد فلمی دنیا میں چھا جانے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم فیئر میگزین کی لائونچنگ تقریب میں شرکت کی۔



میگزین کے کورپر سوناکشی اپنی خوبصورتی کے جلوے دکھارہی تھیں تو آف وہائیٹ سوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہ کچھ کم پر کشش نہیں لگ رہی تھیں۔ سوناکشی نے میگزین کی لائونچنگ کے دوران اپنی آنے والی فلم جوکر کی پروموشن بھی کی۔ سوناکشی کا کہنا تھا کہ فلم جوکر اپنے اپنے موضوع کے لحاظ سے منفرد فلم ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.