1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:36
فائر اَن بے بی لون بیس مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
اے آر وائی - لاس اینجلس: ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پر بنا جانے والی ہالی ووڈ فلم فائر اَن بے بی لون بیس مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فائر اَن بے بی لون ستر اور اسی کی دہائی میں گوروں کے چھکے چھڑانے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر بنائی جانے والی ایک دستاویزی فلم ہے۔
دستاویزی فلم ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کےکالی آندھی کے نام سے مشہور فاسٹ باؤلر کی کارکردگی پربنائی گئی ہے، جس میں انیس سو پچہتر میں آسٹریلیا کی بدترین شکست سمیت کئی اہم مناظر کی عکس بندی کی گئی ہے، اس موقع پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر نے اے آر وائی نیوز لندن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ فاسٹ باؤلنگ کے سنہری دور کا حصہ تھے۔ فلم چھ جون کو ڈی وی ڈی کی شکل میں پیش کی جائے گی۔