1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:37
عامر خان نے فلم دہلی بیلی کا ٹریلر ریلیز کر دیا
اے آر وائی - ممبئی : ممبئی میں ساتھ رہنے والے تین دوستوں کے گرد گھومنے والی فلم دہلی بیلی کاٹریلر ریلیزکردیاگیا اب تک فلموں میں چاکلیٹ بوائے کارول کرنے والے اداکارعمران خان فلم دہلی بیلی میں بیڈ بوائے کے روپ میں نظرآئیں گے۔
فلم کا موضوع عام فلموں سے ةہٹ کر ہے اور آخر کیوں نہ ہو جس فلم کے ڈائریکٹر پروڈیوسر خود عامر خان ہوں گے اس فلم میں کچھ خاص تو ہوگا ہی عمران خان کے مدمقابل بالی ووڈ اداکارہ شہناز ٹریزری والا ہیں۔
فلم دہلی بیلی کوایک نئےڈائریکٹر ابھینے دیو نے ڈائریکٹ کیا ہے جب عامر سے پوچھا گیا کہ ہیرو کے لیے انھوں نے اپنے بھانجے کاانتخاب کیوں کیا توعامر کا کہنا تھا کہ کیریکٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق وزن زیادہ کرنے کی ضرورت تھی اسلئے عمران خان بہترین چوائس تھےفلم دہلی بیلی یکم جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔