تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38

پہلے عامر، پھرسلمان اوراب شاہ رخ،آسن کی خوشی کی انتہا نہیں

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ آسن آجکل خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں۔ پہلے عامر، پھر سلمان اور اب آسن نظر آئیں گی شاہ رخ خان کے ساتھ۔ عامر خان کے ساتھ گجنی اور پھر سلمان خان کے ساتھ لندن ڈریمز اور ریڈی۔ آسن نے انڈسٹری میں قدم جما لیے ہیں۔ اب وہ کام کرنے جا رہی ہیں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک نئی فلم میں جس کا نام ہے ٹو اسٹیٹس ۔



اپنی ہم عصر اداکارؤں میں جن میں کترینہ کیف، پرینکا چوپڑا، دیپیکا پدوکون اور سونم کپور شامل ہیں آسن پہلی اداکارہ ہوں گی جنہیں تینوں خانز یعنی کہ عامر، سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔ سننے میں یہ بھی کہ آسن کی شاہ رخ کے ساتھ دوستی بڑھ گئی ہے۔ دھیان رکھیے گا آسن کیونکہ سلو بھیا اپنے علاوہ کسی کے ساتھ دوستی برداشت نہیں کرتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.