1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38
برطانوی اداکارہ مچل ولیمز ہاتھ سے سلے کپڑوں کی شوقین
اے آر وائی - لندن : ہالی وڈ اداکارہ مچل ولیمز نے کہا ہے کہ انہیں ہاتھوں سے سلے ہوئے ملبوسات بہت پسند ہیں اور وہ اپنی نئی فلم میک میں ہاتھ سے سلے ہوئے کپڑے پہنیں گی۔
تیس سالہ ادکارہ جو کہ اپنی نئی فلم میں ایملی کا کردار ادا کررہی ہیں نے کہا ہے کہ وہ اس فلم میں ہاتھوں سے سلے ہوئے کپڑے پہنیں گی ولیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلم کرش میں شوٹنگ بہت مشکل تھی یہ فلم اوریگون کی صحراؤں میں فلمائی گئی تھی جہاں گرمی زیادہ تھی۔
مچل ولیمز نے کہا کہ کئی سین انہوں نے گرم ریت پر فلمائے جس کی وجہ سے انہیں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ کہتی ہیں ایسی صورتحال سے بھی انسان بہت کچھ سیکھتا ہے۔