1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38
عامر سلمان کی شادی کیلیے لڑکی ڈھونڈنے پر تیار
اے آر وائی - ممبئی : عامرخان کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کے لیے لڑکی ڈھونڈنے کے لیے تیار ہیں مگر سلمان کو چوں چرا کیے بغیر شادی کرنا ہو گی۔
عامر اور سلمان کی دوستی بالی ووڈ میں مشہور ہے جب عامر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سلمان کے لیے لڑکی ڈھونڈنے کو تیار ہیں تو انھوں نے فوری طور پر جواب دیا کہ انھیں سلمان کے لیے لڑکی ڈھونڈنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔
عامر نے شرط یہ رکھی ہے کہ سلمان اس لڑکی کے ساتھ کوئی نخرہ یا سوال کیے بغیر شادی کریں ویسے عامر آپ اگر مسٹر پرفیکٹ ہیں تو سلمان بھی افئیرز چلانے میں ماسٹر ہیں اور اتنے سیدھے نہیں کہ آپ کی پسند کی لڑکی سے چپ چاپ شادی کر لیں۔