1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ آج چوالیس برس کی ہوگئیں
اے آر وائی - ممبئی : بالی وڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ آج چوالیس برس کی ہوگئیں۔ اسی سے نوے کی دہائی کے اواخر تک مادھوری بھارتی سنیماؤں کی نمبر ون ہیروئین رہیں۔ وہ ایک بہترین رقاصہ بھی ہیں۔
انہوں نے بالی وڈ کی بے شمار کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بھارتی میڈیا اکثر انہیں بالی وڈ کی بہترین اداکارہ قرار دیتا ہے۔ مادھوری کو ان کے فلمی کیریر میں پانچ فلم فیئر ایوارڈ، چار مرتبہ بہترین اداکارہ اور ایک مرتبہ بہترین سپورٹنگ اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم فیئر ایوارڈ میں تیرہ مرتبہ بہترین اداکارہ کے لیے ان کی نامزدگی ایک ریکارڈ ہے۔ انیس سو اٹھانوے میں انہیں بھارت کے اعلی سول اعزاز پدما شری سے نوازا گیا۔