1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
ستہ پہ ستہ کے ری میک میں ایشوریا کی جگہ مادھوری کام کرینگی
اے آر وائی - ممبئی : دو دہائیوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا جادو اب بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ماضی کی سپر ہٹ فلم ستے پہ ستہ کے ری میک کے لئے ایشوریا رائے کو نکال کر مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ کر لیا گیا ہے.
فلم ڈائریکٹر سوہم شاہ کا کہنا ہے کہ فلم ستے پہ ستہ کے ری میک میں ہیما مالنی کے کردار کے لئے ان کی اولین پسند مادھوری ہی تھیں اور جب فلم کے پرو ڈیوسرز نے ان کے سامنے آفر رکھی تو انہوں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد رضامندی کا اظہار کر دیا۔اب مادھوری کے چاہنے والوں کو ان کی آنے والی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔